![]() |
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حرام کو حلال قرار دینے کیلئے پینترے بدلنے کے ماہر ہیں۔مسلم لیگ ن کے پاس این آر او کے معاملے پر عدالت میں جانے سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ اسپیکر کی یقین دہانی کے باوجود این آر او پر شق وار رائے شماری کرائی جا رہی ہے۔ اس لئے احتجاجاً اسپیکر کو لکھا جانے والا خط واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ این آر کے ذریعے کریمنل مقدمات بھی ختم کئے گئے ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اکثریت کے بل بوتے پر اسمبلی چلانے سے حکومت محفوظ نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نفرت کی ایک وجہ این آر او ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو نواز دیا ہے تو وہ ان کے حرام کو حلال قرار دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن مائینس ون فارمولے پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ بنے گی۔
Shortlink: