مزید 141 بھارتی ماہی گیر رہا

مزید 141 بھارتی ماہی گیر رہا #1

کراچی : پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید ایک سو اکتالیس بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔دواگست سے اب تک چار سو چھیالیس بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے رہا کیاجاچکا ہے،جبکہ ایک سو اٹھائیس بھارتی قیدی پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو ایک ساتھ رہا کرنا تھا لیکن بھارت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا رہا اور اب بھی بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈرپرہم اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو نہیں لے سکتے۔دوسری جانب پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہدوفد کے دیگر ارکان بھارت روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کریں گے۔

Shortlink: