مسلم لیگ(ق)نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاجی کیمپ ختم کردیا

لاہور: مسلم لیگ(ق)نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاجی کیمپ ختم کردیا تاہم اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ(ق)کے نامز داپوزیشن لیڈر کی تقرری تک اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔مسلم لیگ(ق)کے اراکین اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ ان کے نامزد چوہدری ظہیرالدین خان کے قائد حزب اختلاف ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے تاہم پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ(ق)کا فارورڈ بلاک بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا مطالبہ کررہا ہے اور جو بھی اپنی اکثریت ثابت کرے گااس کے گروپ لیڈر کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ق)نے قائدحزب اختلاف کی عدم تقرری کے خلاف بجٹ اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔ مسلم لیگ(ق)کے نام زد اپوزیشن لیڈرچوہدری ظہیرالدین خان نے آج احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی نام زدگی تک مسلم لیگ(ق)کے ارکان اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ 

Shortlink: