مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں 6 مارچ کو ہڑتال کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں 6 مارچ کو ہڑتال کا فیصلہ #1

لاہور: مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں 6 مارچ کو ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کا ایک اہم اجلاس رائے ونڈ میں میاں نواز شریف کی زیرصدرات ہوا جس میں شریف برادران کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف ملک بھر میں6مارچ کو ہڑتال کا فیصلہ کیاگیاہے۔ دوسری جانب شریف برادران کی نااہلی اور پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے چوتھے روز آج بھی مسلم لیگ ن کے صوبائی دارالحکومت میں مظاہرے جاری ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے چھ مختلف مقامات شاہدرہ چوک،جی ٹی روڈ کواپ سٹور،چوبرجی چوک،چیئرنگ کراس،لبرٹی چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ہڑتالی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

Shortlink: