![]() |
اسلام آباد : مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین میں ابتدائی طور پرامدادی رقوم کی تقسیم کے آغاز کا بھی اعلان متوقع ہے ۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کرینگے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے تجویز کردہ خصوصی کمیشن کے قیام کے لئے صوبوں کے ساتھ بات چیت بھی متوقع ہے۔
Shortlink: