![]() |
لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے مطالبے پر حکومت کو ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ ڈیڈ لاک ختم کرنا دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کریڈٹ کا کوئی جھگڑا نہیں، سترہویں ترمیم کا خاتمہ ہو جاتا تو آئینی کمیٹی کو نوے اجلاس نہ کرنے پڑتے، نواز شریف نے کہا کہ اصولوں پر سوداکیا تو آنے والی نسلیں متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ججز تقرری کمیشن میں تین جج اور دو حکومتی ارکان ہونے چاہیں، حکومت چاہتی ہے کہ ریٹائرڈ جج کے تقرر کا اختیار کمیشن کو ہونا چاہیے، حکومت نے مطالبات نہ مانے تو اسٹینڈ کریں گے۔ صدر زرداری کے ساتھ رابطے میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن ڈیڈ لاک ختم کرنا دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے۔ جمہوریت میں اپوزیشن لیڈر صدر سے ملاقات کرے تو بری بات نہیں نواز شریف نے کہا کہ گڈ گورننس کے لئے تنقید پر حکومت کو ناراض نہیں ہونا چاہیے، نواز شریف نے شکوہ کیا کہ کبھی کبھی انہیں احساس ہوتا ہے کہ زرداری صاحب چھوٹے بھائی نہیں ہیں۔
Shortlink: