مظفرگڑھ: ٹینکر اور کوچ میں تصادم، 46 مسافر زندہ جل گئے

مظفرگڑھ:  مظفرگڑھ روڈ پر آئل ٹینکر اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے آگ لگ گئی جس سے 46مسافر زندہ جل گئے جبکہ 15کے قریب مسافر زخمی ہوگئے، حادثہ کراچی سے پشاور جانے والی اے سی کوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کی صورت میں پیش آیا، میانوالی روڈ پر بدقسمت کوچ آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور اکثر مسافر آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہوگئے، کوچ میں مسافر عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کی جانب جارہے تھے حادثے کو فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،صدر زرداری، وزیراعظم اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے واقع پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

Shortlink: