مظفر آباد:115 سے زائد افغانی گرفتار

مظفر آباد:115 سے زائد افغانی گرفتار #1

اسلام آباد: اسلام آباد میں کوہسار پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، مظفر آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک سو پندرہ سے زائد افغانی گرفتار کرلئے گئے۔اسلام آباد میں سیدپور گاوٴں اور اطراف کے جنگل میں گرینڈسرچ آپریشن میں ریزرو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس دوران جنگل میں بنائی گئی مختلف جھونپڑیوں سے جن مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ان کا تعلق چارسدہ، پشاور نوشہرہ سمیت صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں سے ہے۔پولیس کے مطابق ان افراد کے شناختی کارڈز اور ان کی طرف سے بتائے گئے ایڈریسز کی تصدیق کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس نے کرائے داروں سے مکانات کرائے پر حاصل کرنے کی تفصیلات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، تا ہم آپریشن کے دوران پولیس کو کوئی مشکوک سامان نہیں ملا۔ مظفر آباد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاوٴن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم ایک سو پندرہ سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

Shortlink: