معزول ججوں کی بحالی کے باوجود عدلیہ آزاد نہیں ہوئی،حامد خان

معزول ججوں کی بحالی کے باوجود عدلیہ آزاد نہیں ہوئی،حامد خان #1

لاہور: پاکستان بار ایسوسی ایشن کے رکن حامد خان نے کہاہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے باوجود عدلیہ صحیح معنوں میں آزاد نہیں ہوئی۔لاہور میں لانگ مارچ کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہونیوالے وکلا کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاوکلا کی تحریک جاری ہے ججوں کی بحالی پہلی منزل تھی ابھی اور بہت سی منزلیں باقی ہیں۔اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے صدر ایم شاہد صدیقی، شفقت محمود چوہان، سیدہ فیروزہ رباب اور دوسرے وکلا نے بھی خطاب کیا۔ حامد خان نے کہا کہ وکلا پہلے بھی چوکنا تھے اور اب انہیں مزید چوکنے، مستعد اور ہوش میں رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ عدلیہ میں کالی بھیڑیں موجود ہیں اور مزید داخل ہو رہی ہیں۔

Shortlink: