ملک بھرمیں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ چترال،شانگلہ ،پارا چنار اور مری میں وقفے وقفے سے برفباری، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان میں بارش کاامکان ۔ کوئٹہ میں برفباری سے کراچی میں بھی پارہ کئی درجے گر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش ہوگی اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔مری اور پارا چنار میں سات انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ میں پانچ اور کالام میں چار انچ برف پڑی۔ کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی گیارہ ریکارڈ کیاگیا۔اسلام آباد میں منفی ایک، کوئٹہ اور ملکہ کوہسار میں منفی دو سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے موسم سرما مارچ کے وسط تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ میں برفباری کے باعث کراچی میں بھی درجہ حرارت کئی درجے نیچے گر گیا ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Shortlink:

Footer1 Widget Zone
Footer2 Widget Zone
Footer1 Widget Zone