ممبئی حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پورا خطہ دہشت گردوں کا سامنا ہے ،فاروق ستار

اسلام آباد:متحدہ قومی اسمبلی کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پورا خطہ دہشت گردوں کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اب ہم ہوش مندی کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں یہ دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہے۔فاروق ستار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت دونوں ممالک کیلئے ایک آزمائش کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ ممبئی کے واقعات کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ پورا خطہ دہشت گرد حملوں کی لپیٹ می ں ہے افغانستان پاکستان اور بھارت میں بھی اب دہشت گرد اب اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ان حملوں کی تمام سیاسی لیڈروں نے خدمت کی ہے تاہم بھارتی میڈیا اور بعض سیاسی شخصیات نے جس طرح کالب ولہجہ اختیار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یہ ہمیں کسی بھی قسم کے جذباتی رد عمل سے اجتناب کرنا چاہئے اور ہوش مندی سے کام لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں مشترکہ طور پر ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے کہ اس مسئلے سے احسن طریقے سے نمٹا جا سکے جذباتی رد عمل سے حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں جو دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہو گا فاروق ستار نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا اس سے ہمیں اجتناب کرنا ہو گا۔بلکہ ہمیں یہ باور کرانا ہو گا کہ پاکستان خود عرصہ دراز سے دہشت گردی کا شکار ہے وہ دوسرے ملک میں کیسے دہشت گردی کروا سکتا ہے انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت بھی ہوش مندی کا مظاہرہ کریں اور اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کریں۔

Shortlink: