![]() |
لاہور:لاہور میں30مارچ کو دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ اسکول مناواں میں تمام ریکروٹ واپس لوٹ آئے ہیں اور انکی دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے۔دہشت گردی کے واقعے کے بعد اسکول کے چاروں طرف اہلکاروں نے مورچے بنا لئے ہیں ان اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔یہ جوان پہلے سے زیادہ مستعد دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے ڈرنے و الے نہیں اوران کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
Shortlink: