![]() |
اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ بجٹ غلط بنایا اوریہ حقائق پر مبنی نہیں،ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران پر دو سال تک قابو نہیں پایا جا سکتا۔ اس بحران کے ذمہ دار شوکت عزیز،ڈاکٹر سلمان شاہ اور عمر ایوب ہیں ۔ باز پرس کے لئے انہیں طلب کیا جائے ۔ انہوں نے یہ باتیں فوزیہ حبیب کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہیں ۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو نومبر میں چار سے پانچ ارب ڈالر درکار ہیں اور دو سال میں دس ارب ڈالر چاہئیں۔ انہوں نے بتایاکہ آئی ایم ایف سودکی شرح بڑھانے کے لئے کہہ رہاہے لیکن ہم ابھی اس کے لیے تیار نہیں ۔ شوکت ترین نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے9 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں اقتصادی اصلاحات اور اخراجات میں کمی شامل ہے۔ مشیرخزانہ کاکہناتھاکہ گزشتہ چھ ماہ میں غیر قانونی طور پر10 ارب ڈالر باہر گئے ہیں۔مشیر خزانہ کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرضہ7 ٹریلین تک پہنچ چکا ہے جس میں45 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ادارے فضول ہیں جن کا کوئی جواز نہیں ہے۔
Shortlink: