مہمندایجنسی: عید الاضحی آج منائی جائیگی

غلنئی: مہمند ایجنسی میں مقامی علما نے عیدالاضحیٰ ستائیس نومبر کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں علما کا ایک اہم اجلاس جامع مسجد میاں منڈئی میں مولانا عبدالحق سنگر کی سربراہی میں ہوا جس میں ایجنسی بھر سے تقریبا تیس علما نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیونکہ پاکستان میں ہر سال روزے اور عیدیں الگ الگ دن منائی جاتی ہیں اسلئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی تہوار سعودی عرب کے ساتھ منایا جائے۔ ایجنسی بھر میں اس حوالے سے اعلانات کر دیئے گئے ہیں کہ عید الضحی ستائیس نومبر کو منائی جائے گی۔

Shortlink: