اسلام آباد:سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے کہا ہے کہ میریٹ بم دھماکہ سیکورٹی کی نااہلی تھی، اسلام آباد کے راستوں پر ٹرک کو چیک نہیں کیا گیا جس کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی فول پروف سیکورٹی کا خصوصی منصوبہ تیار کر کے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے اور اس خصوصی منصوبے پر کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر اہم شہروں میں بھی عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری داخلہ اور ایس ایس پی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاوس کو ٹارگٹ بنانے کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی ، میریٹ ٹارگٹ نہیں تھا، اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 44 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لاہور، کراچی اور پشاور میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کو ناکام بنانے کے لیے خفیہ آپریشن کامیاب ہوئے ہیں اور مختلف ٹرالیوں کے ذریعے 800 کلو گرام بارودی مواد سے دہشت گردی کے تین منصوبے ناکام بنائے گئے ۔
Shortlink: