اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے ہدائیت کی ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نئے پاور پلانٹس کی تعمیر کاکام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں جس سے شہریوں کو معمول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہ کرنا پڑے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی قلت چار ہزار سے بڑھ کر اڑتالیس سو میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے اورشہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بدستورپانچ سے چھ گھنٹے روزانہ ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی کی روزانہ طلب سولہ ہزارہ سے سولہ ہزار سات سو پچاس میگاواٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹے آگے کرنے کے علاوہ کاروباری اوقات محدود کرنے سے سے صرف چھ سو میگا واٹ تک بجلی کی بچت ہوپارہی ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے زور دیا کہ نئے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں نجی شعبے کے زیر انتظام بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبوں کے آغاز سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کئی ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔
Shortlink: