نااہلی کے فیصلے کی صدرزرداری نے پشت پناہی کی ،شہباز شریف

نااہلی کے فیصلے کی صدرزرداری نے پشت پناہی کی ،شہباز شریف #1

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہپچیس فروری کے نااہلی کے عدالتی فیصلے کی صدرزرداری نے پشت پناہی کی ہیہمیں یقین ہے کہ اس معاملے میں پیپلزپارٹی ملوث نہیں ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپیپلزپارٹی کا دفتر یا بے نظیر بھٹو کی یادگار پر توڑپھوڑ جس نے بھی کی وہ شرپسند ہیں اور کوئی مسلم لیگی شرپسند نہیں ہوسکتا ۔ہمارے کارکن پر امن احتجا ج کر رہے ہیں اور یہ احتجاج ان کا حق ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن سے قبل پاکستان کے سولہ کروڑ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جس قدر بھی طاقت ملی ہم اپنی بھرپور جدوجہد کرکے اصلی اور انصاف پسند ججوں کو دو نومبر والی پوزیشن پر لائیں گے۔ہماری منز ل اقتدار اور عہدے نہیں ہے ہماری منز ل تو قائد اور اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر جو آمر کا ساتھی تھا اورمحترمہ بے نظیر کی شہادت کے بعد مزار تک پر حاضری نہیں دی ہمیں یقین ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ایسے شخص کو اپنے اوپر مسلط نہیں کریں گے ۔

Shortlink: