![]() |
کراچی : وزیر مملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون سڑکوں کے بجائے ایوان میں اپنا غبار نکالے،پنجاب میں32سال کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نبیل گبول نے کہا کہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی سطح پرمشکلات کا شکار ہے اور مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ سڑکوں کے بجائے ایوان کے اجلاس میں اپنا غبار نکالے۔انہوں نے کہاکہ ہر سیاسی پارٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی اکثریت ثابت کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں32سال کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔ شریف برادران کی نااہلیت کے فیصلے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شریف برادران پہلے ہی نااہل تھے اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدقانونی طور پر نااہل ہوگئے ہیں
Shortlink: