نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات،معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے سپرد

اسلام آباد :مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات کی سماعت کے دوران ججز میں اختلاف کے بعد معاملے کو چیف الیکشن کمشنر کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ کاغذات نامزد گی پر اعتراضات کی سماعت کے دوران جسٹس اکرم قریشی نے نواز شریف اور شہباز شریف کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا جبکہ جسٹس حافذ طارق نسیم نے دونوں رہنماؤں کو انتخابات کے لئے اہل قرار دیا ۔ سماعت ختم ہونے کے بعد شریف برادران کے وکیل اشتر اوصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق ایپلیٹ ٹریبونل فیصلے کے لئے معاملہ چیف الیکشن کمشنر کو ارسال نہیںکرسکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سماعت کی مقررہ مدت آج ختم ہونے کے بعد اس حوالے سے مزید سماعت ممکن نہیں ۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر شریف برادران کے کاغزات نامزدگی منظور کرچکے ہیں اس لئے قانون کے مطابق شریف برداران انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں ۔

Shortlink: