اسلام آباد: سابق وزیراعظم جموں و کشمیر پی ایم ایل کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اس کا آزاد کشمیر میں سخت رد عمل ہوگا اور پاکستان میں ہونے والے ا حتجاج کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھا دیا جائے گا کیونکہ اس وقت نواز شریف ہی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خاتمے کشمیر پر سودے بازی اقتصادی طورپر دیوالیہ اور ملک میں دہشت گردی کے خاتم کے لئے فیصلہ کن کر دار ادا کر سکتے ہیں اس لئے ہم میاں نواز شریف کا ہر مرحلے پر ساتھ دینگے اور یہ پہلا موقع ہے کہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن کی شرکت کے بغیر بجٹ اسمبلی میں بلڈوز کر دیا گیا ہے جس کی قیمت حکومت کو اپنی رخصتی کی صورت میں ادا کر نی پڑے گی وہ یہاں پارٹی کے رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو انہوں نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار مسلط شدہ کرپٹ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی حکمت عملی طے کر نے کیلئے طلب یکا تھا بیرسٹر سلطان محمود نے اجلاس کے بعد بتایا کہ یہ طے کر لیا گیا ہے کہ اب جنرل مشرف کی باقیات کا آزاد کشمیر میں بھی خاتمہ کر نا ہوگا۔کیونکہ دھاندلی سے حکومت میں آنے والے سر دار عتیق نے آزاد کشمیر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن کی عدم شرکت کے باوجود بجٹ پاس کر وایا اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ اس میں بعض ایسے فنڈز رکھے گئے ہیں جو کہ عتیق اور اس کے حواری ہڑپ کر نا چاہتے تھے ککہ ایوان میں اس پر سرے سے نہ انکشاف ہو اور نہ یہ بحث ہوتا کہ وہ خفیہ طورپر فنڈز کھا جائیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی نے کہاکہ اب عتیق کے جانے کا وقت آ گیا ہے اور پاکستان میں جمہوری حکومت کے آنے کے بعد ملٹری ڈیمو کریسی کے ذریعے آزاد کشمیر میں جمہوریت کی فتح کر نے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور عنقریب عوامی بل بوتے سے عتیق حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے اور سر دار عتیق اور ان کے حواریوں سے اربوں روپے غبن کر نے کا حساب لیا جائے گا کیونکہ سر دار عتیق نے نہ صرف آزاد کشمیر میں کرپشن کا بازار گرم کیا بلکہ تحریک آزادی کشمیر کو سخت نقصان پہنچایا اور بیک وقت سر دار عتیق کی تین نسلیں بمعہ اہل و عیال کشمیر کے نام پر بیرون ملک دوروں پر گھومتی پھرتی رہیں آج اگر آزاد کشمیر میں جمہوری حکومت ہوتی تو بھارت کو یہ جرات نہ ہوتی کہ وہ کشمیر پر واویلا کرتا اور اس طرح کشمیر پر ہمیں دن بدن دست بر داری کی طرف بڑھنے کے لئے مجبور کیا جاتا بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری نے آزاد کشمیر کے عوام سے کہاکہ وہ متحد ہو جائیں کیونکہ ہمیں اب آزادی کے بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنانے کیلئے آزاد کشمیر کے عوام کے تشخص اور وقار کی جنگ لڑنی ہوگی اور اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ۔
Shortlink: