نوشہرہ :ضلع نوشہرہ زیارت کاکا صاحب کے مقام پر کیسٹ کی ایک دکان میں دھماکہ خیز مواد لگ کر تباہ کردیا گیا،دھماکے سے دکان مکمل طور پر تباہ جبکہ دیگر چار دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس نے بتایا کہ زیارت کاکا صاحب کے مقام پر کیسٹوں کی ایک دکان میں رات گئے اچانک دھماکہ ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے کیسٹوں کی دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی چار دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ پورا علاقہ لزز اٹھا۔نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Shortlink: