![]() |
اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے این آر او کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں این آر او پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کے سوالات حکومت کی غلط سمت کی عکاسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دفاع اور قانون کی حکمرانی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Shortlink: