وانا:جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے نجی اسپتال میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران4شدت پسندوں کو ہلاک اور25سے زائد کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد شدت پسند زخمی ہوئے تھے جن کو وانا کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا تھا۔اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے نجی اسپتال کا محاصرہ کرکے کارروائی کی تو شدت پسندوں نے فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ میں4شدت پسند مارے گئے جبکہ25سے زائد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لدھا میں کارروائی کے دوران متعدد غیرملکی شدت پسند ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔
Shortlink: