وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی نئی دہلی میں بم دھماکوں کی مذمت

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک مارکیٹ میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے جن کے نتیجہ میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے بم دھماکوں سے جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ایسی کارروائیوں کا کوئی بھی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے تعاون سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

Shortlink: