وزیراعلی بلوچستان نے متاثرین زلزلہ کیلئے75لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اندرون بلوچستان میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے 75لاکھ روپے گرانٹ کی منظور دی ہے جسے فوری طور پر جاری کردی گئی ہے اور انہوں نے ضلع خضدار کا دورہ منسوخ کرکے سب سے زیادہ زلزلے سے متاثر ہونے والے ضلع زیارت کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ متاثرین سے خود ملاقات کرینگے وزیر اعلی بلوچستان کے ہدایت پر اندرون بلوچستان میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے اشیاء خوردونوش اور کمبل ٹینٹ اندرون صوبے میں روانہ کردی گئی ہے۔

Shortlink: