کراچی: وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سندھ میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقاتیں کیں۔ جمعہ کو گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں اسلام آباد سے کراچی پہنچنے کے بعد وہ گورنر ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو جمعہ کی صبح بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کے حوالے سے بریفنگ دیس
Shortlink: