وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آسٹریلوی ہم منصب کو فون

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آسٹریلوی ہم منصب کو فون #1

اسلام آباد:آسٹریلیاکے وزیرخارجہ اسٹیفن اسمتھ نے کہاہے کہ دہلی میں پاکستان اوربھارت کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے آسٹریلوی ہم منصب اسٹیفن اسمتھ کو ٹیلی فون کیااوردوطرفہ امورپربات چیت کی ، اس موقع پردوطرفہ بڑھتے تعلقات پراطمینان کااظہارکیاگیا۔ وزرائے خارجہ نے صحت، تعلیم ،زراعت کے شعبوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے پراتفاق کیا،آسٹریلوی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو دورہ آسٹریلیا کی دعوت دی ، جوانہوں نے قبول کرلی۔

Shortlink: