وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے #1

گوادر : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج گوادر میں ہوگا، این ایف سی ایوارڈ پر دستخط کیے جائیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بحری جہاز میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ چاروں صوبوں سے وزرائے اعلیٰ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جیوانی روڈ گوادر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ امن خراب کرنے سے دہشت گردوں کے ایجنڈے کی تکمیل ہو گی۔ ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت کی حمایت حاصل ہے۔ فوج ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔گوادر میں لیبر کالونی کی الاٹمنٹ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مشن جمہوریت اور عوام کی طاقت ہے۔ ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں جن سے دھچکا لگے۔ آمر کے کالے قوانین ختم کر دیے جائیں گے۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت کیلئے جانیں قربان کیں۔ ذوالفقار بھٹو نے آئین دے کرعوام کو قوت بخشی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک وفاق کی وجہ سے مضبوط ہے اور پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کو مضبوط اور شہید بھٹو کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ملازمتوں کیلئے موصول ہونے والی بیس ہزاردرخواستوں میں سے چار ہزار خواتین کی ہیں۔ بلوچستان میں غربت ختم کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا اور بلوچستان کو اس کے تمام حقوق دیئے جائیں گے۔

Shortlink: