وکلاء نے معزول چیف جسٹس پر15من گلاب نچھاور کئے

کوئٹہ:معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے تقریباً پانچ ماہ کی نظر بندی ختم ہونے کے بعد پہلی بار اسلام آباد سے پی آئی اے کی فلائٹ PK-363کے ذریعے کوئٹہ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی بارش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء نے چیف جسٹس کی کوئٹہ آمد اور ان کے استقبال کیلئے کراچی سے 15من گلاب منگوائے جو ان کی آمد کے موقع پر ان پر نچھاور کئے گئے۔

Shortlink: