پاکستانی تاجروں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی دی جائیگی ،ہلیری کلنٹن

پاکستانی تاجروں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی دی جائیگی ،ہلیری کلنٹن #1

لاہور:امریکی سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی اوپن مارکیٹوں میں پاکستانی تاجروں کو رسائی اور ملازمتوں کے مواقع مہیاکئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس لاہور میں تاجر برادری سے اپنے خطاب میں کہی۔ امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی مدد کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کاملکی معیشت بہتر بنانے میں اچھا وژن سامنے آیا ہے۔انکا کہناتھا کہ جمہوریت،سول سوسائٹی کی شرکت اور مارکیٹ اکانومی کسی بھی ملک کی ترقی کے اہم ستون ہوتے ہیں۔ہلیری کلنٹن نے کہا کہ شدت پسندوں اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مثبت سوچ سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل انرجی پروڈکشن اور ڈیمز بنانے میں امریکا پاکستان کی مدد کرے گا جبکہ پاکستان کی ترقی کیلئے امریکا اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پاکستانی خواتین کی ترقی اور بہتری کے معاملات کا جائزہ بھی لے گا۔انہوں نے خواتین کی بہبود کے لیے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی تعریف کی۔

Shortlink: