سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے شہر ممبئی میں حالیہ بم دھماکوں میں ملوث نہیں ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف الزام تراشی نہیں کی جانی چاہیے اور پاکستان ان حملوں میں کیسے ملوث ہو سکتا ہے کیونکہ ممبئی میں جب یہ حملے ہوئے اس وقت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دہشت گردی اور دوسرے معاملات پر بات چیت کیلئے بھارت کے تین روزہ دورے پر تھے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور بھارت اور پاکستان دونوں کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کہ دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔
Shortlink: