پاکستان میں جمہوریت کی بحالی عدلیہ اور چیف جسٹس کی بحالی سے مشروط ہے، عمران خان

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی عدلیہ اور چیف جسٹس کی بحالی سے مشروط ہے ۔لاہور ایوان عدل میں وکلا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے ایسا انقلاب برپا کیا ہے جس کی منزل معزول ججز کی بحالی اور پائیدار جمہوریت کا قیام ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ نواز، اور اے این پی نے عوامی میندیٹ کا احترام نہ کرتے ہوئے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے پورے نہ کئے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان نے معزول ججز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ۔ وکلا سے خطاب کے بعد عمران خان وکلا تظیموں کے ہمراہ مال روڈ پر نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں بھی شریک ہوئے ۔

Shortlink: