پاکستان پر امریکی میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ
November 20, 2008
اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکی میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اسلا م آباد میں دفتر خارجہ کی بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ برطانیہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ فرینڈز آف پاکستان کے ذریعے ملک کو نقد امداد نہیں ملے گی ، مختلف منصوبوں میں فرینڈز آف پاکستان اقتصادی تعاون کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ صدر زرداری 2 روزہ دورے پر چھبیس نومبر کو متحدہ عرب امارات جائیں گے ۔


