لاہور: انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سمیت10 افراد کو دو افراد کے قتل کے مقدمہ میں فریق بنانے کی درخواست کی سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گذارفیاض محمود پاشا نے موقف اختیار کیا ہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل تھانہ گوالمنڈی کے علاقہ میں مسلم لیگ ن کے دفتر میں مخالف گروپ کی فائرنگ سے اس کا بیٹا شہزاد ارمغان پاشا سمیت دو افراد قتل ہوئے ۔جس کے پیچھے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ان کے مشیر حاجی حنیف اور ایس پی رانااحمد حسن سمیت دس افراد کاہاتھ ہے۔اس لئے ان کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تحقیقات کے لئے کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس بھیجا تھا۔ڈسٹرکٹ جج کی انکوائری رپورٹ پر آج سماعت ہونا تھی لیکن دہشت گردی عدالت کے جج نہ ہونے پر سماعت نہ ہوسکی۔
Shortlink: