پشاور:پشاور کے نواحی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا اپریشن جاری ہے جبکہ علاقہ کلا خیل میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کرکے اہم کمانڈر سمیت چار شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق علاقہ کلا خیل میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے ننشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے مقامی اہم کمانڈر احسان اللہ سمیت چار شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیراور متنی سمیت پشاور کے دیگر نواحی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سیکورٹی فورسز نے بلال مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کیا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے پشین گڑھ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کئی راکٹ فائر کیے ۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر، متنی اور دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔
Shortlink: