پشاور: پشاور اور گر دو نواح میں سیکورٹی فورسز نے ایکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نا فذ کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے تیر اہ میں ممکنہ فو جی آپر یشن کے بعد عسکر یت پسند رد عمل کے طور پر حیا ت آباد اور کینٹ پر ٹارگیٹ فائر کر سکتے ہیں جس سے بڑے پیما نے ہونے والے جا نی نقصان کے پیش نظر پشاور کے تما م بڑے اسپتالوں میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹا ف کی چھٹیا ں منسوخ کر نے کا حکم جا ری کیا گیا ہے ۔دوسری جانب پشاور کے علا قے پشتخر ہ میں نا معلوم مسلح افراد نے ایف سی چو کی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلا ک اور دوسرے کو زخمی کر دیا ۔ حملہ آور کا رروائی کے بعد فرار ہو گئے ۔
Shortlink: