پشاور دھماکا: جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 111 ہو گئی

پشاور دھماکا: جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 111 ہو گئی #1

پشاور: پشاور کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہوگئی ،جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئیںگزشتہ روز مینا بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے سے اب تک ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جبکہ دو سو بیس سے زائد زخمی ہیں ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے بیس سے زائد افراد کی نماز جنازہ پشاور کے مختلف علاقوں میں ادا کی جاچکی ہے۔جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے امدادی کارروائیویں میں پی ڈی اے کی بیس رکنی اور سی ڈی اے کی چالیس رکنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ملبے سے آج مزید تین لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ روز بم دھماکے سے دو سو سے زائد دکانیں اور پانی کی پائپ لائن تباہ ہوئی اور چالیس مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں تھیں۔ امدادی ٹیموں نے متاثرہ مکانوں کو مخدوش قرار دیتے ہوئے خالی کرنے کی ہدایت کی ہے،پولیس کا کہنا ہے کار بم دھماکے میں ایک سو بیس سے ایک سو پچاس کلوگرام تک دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔اے آئی جی ملک شفقت کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ کے چیسز نمبر کا پتہ چلالیا گیا ہے،بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں جس کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔تاجر برادری نے پشاور میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Shortlink: