پنجاب:متروکہ املاک کی اراضی حکومت کو الاٹ کرنیکے خلاف حکم امتناعی جاری

پنجاب:متروکہ املاک کی اراضی حکومت کو الاٹ کرنیکے خلاف حکم امتناعی جاری #1

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے جی اوآرون میں صوبائی متروکہ وقف املاک کی ستائیس کنال اراضی ایک ہزارروپے فی کنال کے حساب سے پنجاب حکومت کوالاٹ کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیااورحکم دیاہے کہ تاحکم ثانی اراضی پرپنجاب حکومت کا قبضہ رہے گا۔پنجاب سول سیکریٹریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف سیٹلمنٹ کمشنرنذیرسعیدنے پنجاب حکومت کی درخواست پراراضی کی الاٹمنٹ کانوٹیفکیشن جاری کیا،درخواست میں نشاندہی کی گئی تھی کہ متروکہ وقف املاک کی اس27کنال اراضی پر مختلف افراد نے نرسریاں قائم کر رکھی ہیں،اورپنجاب حکومت یہاں ایک سکول اورکچھ سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنا چاہتی ہے،متاثرین نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی،عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متاثرین کوہدایت کی کہ وہ اگلی تاریخ پر اپنی ملکیتی دستاویزات پیش کریں۔

Shortlink: