لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل میں صوبے میں پیپلز پارٹی جو بھی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کریگی انکی رائے کا احترام کیا جایئگا۔ وہ ماڈل ٹاوٴن لاہور میں میڈیا سے گفتکو کر رہے تھے۔ قیادت کی طرف سے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے پندرہ مارچ کو ایک عظم عوامی انقاب کے ذریع عدلیہ کو بحال کیا۔ یہ سولہ کروڑعوام کی دعاؤوں اورقربانیوں کانتیجہ تھیں۔امید ہے یہ آزاد عدلیہ رہتی دنیا تک پاکستان میں عدل اوانصاف کے تقاضے پورے کرگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے انکے کردار پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کل صوبائی کابینہ کا اجلاس بلایا جائیگا اور وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب کابینہ کے ارکان کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہدایت کی جائیگی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریگی انکا احترام کیا جائیگا، اب بال انکے کورٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادعدلیہ کے پانچ رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کو بحال کیا۔آج وہ وقت آگیا ہے کہ نامکمل ایجنڈے کو پورا کریں ،حکومت کا فرض ہے کہ اب حکومت اپنی ذمہ دار ی پوری کرے اور پوری قوم توقع رکھتی ہے کہ مینڈیٹ لینے والی ان کی خدمت کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی گورنر کی کسی بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھا، میرے لئے یہ وقت کا ضیاع ہے، ہماری طرف سے کوئی غیر قانونی، غیر آئینی بات نہیں ہوگی تاہم اس ملک کی تاریخ بدلنے کیلئے ، صوبے میں خوشحالی کے منصوبے بنانے کیلئے تگ ودود کرینگے ، غیر متعلقہ باتوں کیلئے ہمارے پاس وقت نہیں، گورنر صاحب مثبت بات کرینگے تو ہمار ا جواب بھی مثبت ہوگا۔گذشتہ روز لاہور پولیس مرکز پر حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا ء سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان شہداء کے بچوں کیلئے آج ہی سے اقدامات کئے جایئنگے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور حملے پر تحیققات کیلئے ایک کمیشن قائم کیا جائیگا۔
Shortlink: