پنجاب سولہ ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کاشیڈول پیش کرے گا

پنجاب سولہ ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کاشیڈول پیش کرے گا #1

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے سولہ ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے آگاہ کرنے یقین دہانی کرادی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کی عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ اسی لئے معاملے کو مختلف وجوہات کی بناءپر التواء میں ڈالا جارہاہے۔ تاہم وفاقی و صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر سماعت سولہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Shortlink: