پنجاب کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلزپارٹی کریگی،وزیراعظم

پنجاب کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلزپارٹی کریگی،وزیراعظم #1

راولپنڈی : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے مقدمہ کی ری اوپننگ کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے جبکہ پنجاب کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہوگا ۔راول پنڈی کے قریب اٹک آئل ریفائنری میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھٹو کیس کی ری اوپننگ کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی کے لئے پارلے مانی پارٹیوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو ہے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے تقریب کے موقع پر ایک سو پینسٹھ میگاواٹ بجلی پیداوار کے نئے تھرمل پاور پلانٹ کا رسمی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رواں برس کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی پیداوار کے منصوبوں کی پالیسی شہید بے نظیر بھٹو کی ترجیحات میں بھی رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی و اقتصادی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

Shortlink: