راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی چاہتے ہیں ہماری نیک تمنائیںبلوچستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہیںبلوچستان پیکیج پر ابھی پارلیمنٹ میں بحث ہوگی نئی تجاویز آئیں گی عوامی شکایات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مشاورت کیساتھ بل پر حتمی فیصلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب کے گھرسیٹلائٹ ٹاؤن جاکر ان کے بیٹے حسن کی شادی کے سلسلے میںمبارکباد دینے کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی نے دولہا اور دلہن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر سینیٹر بیگم نجمہ حمید ،راجہ وحید محفوظ ،حاجی پرویز خان ،ایم پی اے شہر یارریاض ،راجہ ناصر محفوظ ،مقبول احمد خان ،راجہ ظفر اقبال اورآصف بٹ سمیت دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے ۔سینیٹر بیگم نجمہ حمید اور بیگم طاہرہ اورنگ زیب نے وزیراعلی پنجاب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ بیگم طاہرہ اورنگ زیب کی رہائش گاہ ایف بلاک راولپنڈی میںوزیر اعلی پنجاب کی آمد کی اطلاع پا کر پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے رہنما اور کارکن بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ۔ انہوںنے وزیر اعلی پنجاب کو اپنے درمیان پاکر پاکستان مسلم لیگ زندہ باد ، محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔ وزیر اعلی نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں اور مسلم لیگی راہنماؤں کے نعروں کا جواب دیا اور پارٹی قائدین کیلئے ان کے پرخلوص جذبات او ر پارٹی کیلئے قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ اکبر بگٹی قتل کی شفاف تحقیقات اور انصاف ہونا چاہئیے راولپنڈی میں ہسپتالوں کی حالت زار اورمریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر رپورٹ طلب کریں گے ۔
Shortlink: