پنجاب کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، گورنر پنجاب

پنجاب کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، گورنر پنجاب #1

لاہور: گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، ہمارا نصب العین پنجاب کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ گورنر پنجاب ضلعی ناظمین سے ملاقات کے بعدان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ناظمین عوام کے منتخب نمائندے ہیں، انہیں مکمل احترام دیا جائے گا ۔ ہر ضلع میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلع نظام حکومت سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے، ناظمین کو ان کے دفاتر واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ناظمین کے خلاف کارروائی کرنے سابقہ انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ، معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Shortlink: