پولیس وین پر حملہ،ڈی این پی سمیت 3اہلکار جاں بحق

پشاور:سرحد کے ضلع لکی مروت میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ڈی ایس پی جاوید اقبال اپنے ڈرائیور اور محافظ سمیت جاں بحق اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ڈی آئی جی بنوں حمزہ محسود نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی جاوید اقبال گھر سے دفتر جا رہے تھے۔اس دوران کمیٹی کے علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک ان کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں ڈی ایس پی جاوید اقبال،ان کا محافظ اور ڈرارئیور موقع پر جاں بحق جب کہ وہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی بنوں ننے بتایا کہ جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Shortlink: