لاہور: پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر ملک امتیاز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ملک امتیاز اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ پہلے سے ہی ان کی تاک میں موجود میں موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی، ملک امتیاز کو سینے پر گولی لگی،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملک امتیاز کو شالیمار اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صد رکا کہنا ہے کہ ملک امتیاز کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ واقعے کے بعد پی پی کے رہنما اور کارکنا ن اسپتال پہنچ گئے ۔
Shortlink: