![]() |
لاہور: وزیراعظم کے مشیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ اگرپیپلزپارٹی پنجاب حکومت سے نکل آئے تو شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا جو وہ نہیں لے سکیں گے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب فتح کرنے نہیں آئے آصف زرداری کے لئے ووٹ مانگنے آئے ہیں، ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرادری کا کوئی مقابلہ نہیں، ان کے پاس450ووٹ ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن)کے پاس150تک اور مسلم لیگ(ق)کے پاس70تک ووٹ ہوسکتے ہیں۔منظور وٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے الگ نہیں ہوں گے،اگر نواز شریف یا شہباز شریف کہیں تو وزرا کو دستبردار کراسکتے ہیں۔مسلم لیگ(ن)پنجاب میں واحد اکثریتی جماعت نہیں، اس کے پاس پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔
Shortlink: