پیپلز پارٹی کا اب بھی صدر مشرف سے بیک چینل رابطہ ہے، امین فہیم

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اب بھی صدر پرویز مشرف سے بیک چینل رابطہ ہے اور قوم پیپلز پارٹی کی حکومت سے مطمئن نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت صرف ہم خیال گروپ سے مشاورت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دنوں میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔امین فہیم نے کہا کہ ان کا آصف علی زردار ی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ وہ حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کے مواخذے کا معاملہ آئینی ہے۔ آصف زرداری نے ابھی صدر بننے کا فیصلہ نہیں کیا۔ لہٰذا اس عہدے کے لئے ان کی سپورٹ کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ابھی وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پارٹی کے اکاونٹ پر دستخط کرنے کا فیصلہ کروں گا ۔

Shortlink: