اسلام آباد:مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت جو بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ اسلام اباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی تشکیل کے لیئے سابقہ اتحادیوں کا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ سابقہ اتحادی اپوزیشن میں بیٹھیں اور اپوزیشن کا سیاسی اتحاد تشکیل دینے کی کوششں کی جارہی ہے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے اور ائندہ کی حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔
Shortlink: