![]() |
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے وکلاء کی جدوجہد کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ایوان صدر میں سندھ بار کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ عام آدمی کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے حکومت وکلاء کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ حکومت وکلا کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔صدر نے سندھ بار کونسل کے دفتر کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے اور سندھ کے ہر شہر میں سرکاری زمین پر بینظیر ہاوٴسنگ سوسائٹی برائے وکلا کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔اس سے پہلے سندھ بار کونسل کے وائس چیرمین ایاز سومرو نے وکلا کے مطالبات صدر کو پیش کئے۔ ادھر پیپلز پارٹی سندھ کور گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ دو ہزار دس لوکل گورنمنٹ الیکشن کا سال ہے۔ الیکشن کو پر امن بنانے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن انتہائی نچلی سطح پر پارٹی کی مقبولیت کا امتحان ہونگے۔
Shortlink: