چکوال: مسافر بس کھائی میں گرنے سے5 افراد جاں بحق

تلہ گنگ :تلہ گنگ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے پانچ جاں بحق 21 زخمی ہوگئے ۔تلہ گنگ کے علاقہ ایچ او مہرم خان میں ڈھرنال سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری جس سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہ وگئے 21 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے اکثرکی حالت تشویشناک ہے جاں بحق ہونے والوں میں حاجی رمضان ، مدثر حسین ، طاہر سلیم ، مظفر اقبال اور محمد تاج شامل ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ تاہم بعض عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا۔ 

Shortlink: